پی ایس ایل 10 کے میچ میں پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین؛ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی شرکت

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں اتوار کا دن پاک فضائیہ کے نام کیا گیا۔ اس موقع پر ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کا دن پاک فضائیہ کے نام کر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران وطن سے محبت کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔

اننگز بریک کے دوران پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں گلوکار شجاع حیدر اور ساحر علی بگا نے ملی نغمے پیش کیے، جنہوں نے شائقین کا لہو گرما دیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم ”پاک فوج زندہ باد“ اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ایونٹ کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے پنڈی اسٹیڈیم کو جگمگا دیا اور حاضریں سے خوب داد سمیٹی۔ بھارت کو حالیہ شکست کے تناظر میں پاکستان کی فتح اور قوم کے جذبے کو خوب سراہا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں شائقین نے قومی جذبے سے لبریز اس شام کو یادگار قرار دیا۔

Similar Posts