پنجاب: سی ٹی ڈی کو غیرقانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی اور صوبے بھر میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات اور اسلحہ کے پھیلاؤ کو سنگین قرار دے دیا گیا، سی سی ڈی افسران نےضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لیے پلان تیار کرلیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں میں ملوث عناصر کی لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا، امن دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کافیصلہ ہو چکا ہے، غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات کی وجہ سے اندرونی سلامتی خراب ہو رہی ہے۔

Similar Posts