اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم اقدام، ایوان میں وزراء کی حاضری کیلئے نئی پالیسی نافذ

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب اسمبلی میں وزراء کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزراء کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے ایجنڈے میں ہر تحریک التواء کار کے سامنے اُس وزیر کا نام درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی: وزراء اور سیکریٹریز کی غیر حاضری پر اسپیکر برہم، اجلاس ملتوی

اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وزراء ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اسمبلی کے بزنس میں بھرپور شرکت کریں۔ اسپیکر کے اس فیصلے کو اسمبلی اراکین نے سراہا اور وزراء کے نام ایجنڈے میں شامل کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسپیکر کو خراج تحسین پیش کیا۔

پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلقہ 4 قرار دادیں اور ایک پرائیویٹ بل منظور

یہ فیصلہ اسمبلی کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور حکومتی امور کو مؤثر طریقے سے چلانے کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Similar Posts