پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔