پاکستان میں سونا مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے گولڈ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری رحجان کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3530 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3026روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 997 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Similar Posts