شرارتی بندر نے رشوت لے کر شہری کا موبائل لوٹا دیا، ویڈیو وائرل

0 minutes, 1 second Read

بندر ایک چالاک جانور تصور کیا جاتا ہے جس کی دلچسپ حرکات انسانوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ بندر میں چوری کرنے اور سامان چھین کر بھاگنے کی عادت عام طور پر پائی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جب ایک بندر کسی کا موبائل فون چھین کر بھاگا تاہم اس نے رشوت وصول کر کے صارف کا موبائل فون واپس کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کا شہر ورنداون شرارتی بندروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں بندر لوگوں کا سامان چھین کر بھاگ جاتے ہیں اور واپس کرنے پر اپنی پسند کی چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں ورنداون سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ بندر ایک شخص کا قیمتی سام سنگ S25 الٹرا اسمارٹ فون لے کر عمارت پر چڑھ گیا۔

مذکورہ شخص نے اپنا موبائل واپس لینے کے لیے مختلف طریوے آزمائے جن میں بندر کو دو سے تین مشروبات کے پیکٹ دینے کی پیشکش بھی کی لیکن بندر نے انکار کر دیا۔

امریکا میں طبی تحقیقی مرکز سے 43 بندر بھاگ نکلے

کئی بار کوششوں کے بعد بندر نے آخر کار آم کے جوس کا پیکٹ بطور رشوت لینے کے بعد موبائل فون واپس کر دیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

Similar Posts