پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کردی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تحریکِ عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد کسی ایجںڈے یا کارڈ پربھی نہیں ہے، میرے پاس نہ ایسی خبر آئی نہ ہی کوئی اس سے متعلق اجلاس ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد نہیں لارہے، ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا، سیز فائر ہوگیا۔