ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کی سیشن عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف غیرمصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک غیرمصدقہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش

عدالت میں ایف آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی کو فروغ ملا، لہٰذا انہیں ضمانت نہ دی جائے۔

دوسری جانب صنم جاوید کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور ان کی مؤکلہ نے کوئی قابل اعتراض مواد خود سے نہیں بنایا بلکہ صرف ایک موجودہ پوسٹ کو شیئر کیا۔ تاہم عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

Similar Posts