وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطحی بریفنگ کا اہتمام، سفارتی کمیٹی کو اہم امور پر آگاہ کیا جائے گا

0 minutes, 0 seconds Read

وزارت خارجہ میں آج ایک اعلیٰ سطح بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی سفارتی کمیٹی کو اہم امور پر آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امکان ہے کہ کمیٹی کو آج ہی بریفنگ دی جائے گی۔

اس بریفنگ کا مقصد یورپی ممالک کے متوقع دورے سے قبل کمیٹی کو خارجہ پالیسی، سفارتی حکمت عملی، اور اہم عالمی امور پر تفصیلی آگاہی دینا ہے۔ وزارت خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ اس بریفنگ میں مرکزی کردار ادا کریں گی اور سفارتی کمیٹی کو مکمل بریفنگ فراہم کریں گی۔

سفارتی کمیٹی میں بلاول بھٹو زرداری، خرم دستگیر خان، اور حنا ربانی کھر شامل ہیں جبکہ سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور دیگر ارکان کو بھی اس بریفنگ میں شریک کیا جائے گا۔ بریفنگ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو جلد ہی یورپی ممالک کا اہم دورہ کرے گی۔ اس بریفنگ کو اسی تناظر میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

Similar Posts