چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا۔ کوئی نہ کوئی طریقہ نکا لنا پڑے گا، دعا ہے رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں، بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے سیاسی کیسز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا، کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا، ہماری دعا ہے بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں۔
قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفرنے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد
تینوں رہنما الگ الگ گاڑیوں میں جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد عظمی اور نورین خان ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہو گئیں، علیمہ خان اور قاسم زمان خان کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد دونوں بہنیں جیل سے روانہ ہو گئیں۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ملاقات اچھی رہی پیغام علیمہ خان دیںگی۔
اس سے قبل راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کو بھی داہگل ناکہ پر روک لیا گیا تھا۔
رپنما پی ٹی آئی علی محمد خان، نیاز اللہ نیازی کو داہگل ناکہ پرروکا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ، عظمیٰ اور نورین کو گورکھ پورناکے پرروکا گیا۔