مارکو روبیو کی امریکی سینیٹ میں پیشی، غزہ نسل کشی روکنے کا مطالبہ کر دیا

0 minutes, 1 second Read

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی سینیٹ میں پیشی کے دوران غزہ نسل کشی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران نو ڈالر ٹو اسرائیل (No Dollar To Israel) کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے احتجاج کرتے ہوئے روبیو کے بیان کے دوران اٹھ کر نسل کشی بند کرو کا مطالبہ کیا۔

سیکیورٹی نے احتجاج کرنے والے شخص کو اس وقت باہر نکال دیا۔

امریکا میں فضائی دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ کی تنصیب کا فیصلہ

امریکی سینیٹرز کے سوالات کے جواب میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد استعمال کر سکتا ہے۔ خطے کے دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر خدشات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں توجہ جوہری پروگرام پر ہے۔ معاہدہ ہونے تک ایران پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

فلسطینیوں کی زمین غصب کرنے کے یہودی منصوبے کے بعد چین کا واضح موقف سامنے آگیا

امریکی وزیر خارجہ نے یو ایس ایڈ پروگرامز بند کرنے سے متعلق کہا کئی ملکوں کو اب بھی امداد دے رہے ہیں۔ انسانی ہمدردی کے پروگرامز کو بند نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں امریکی ویزوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کی ملک بدری کو امریکی خارجہ پالیسی کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہوں۔

Similar Posts