فیلڈ مارشل عاصم منیر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ، عوام کا خراج تحسین

0 minutes, 0 seconds Read

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل فاتح حق قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جہاں ’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ عوام کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے ان کی حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی حلقوں میں بھی ان کی عسکری قیادت اور قومی معاملات میں کردار کو مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔

Similar Posts