معروف ہالی وڈ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے سوشل میڈیا پر بغیر اجازت تصاویر کا شیئر کیا جانا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی ’بیک گرڈ‘ نے جینیفر لوپیز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شکایت کنندگان کا مؤقف ہے کہ لوپیز نے ان کی کھینچی گئی تصاویر، جو گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران لی گئی تھیں، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ’GG Weekend Glamour‘ کے کیپشن کے ساتھ بغیر اجازت شائع کیں۔
علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کی محبت کا شکار
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان تصاویر کو ذاتی برانڈ کی تشہیر اور کاروباری شراکت داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا، جو کہ کاپی رائٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو دیگر مداحوں اور فیشن پیجز نے بھی بڑے پیمانے پرشیئر کرکے پھیلایا۔
معروف امریکی گلوکارہ کس مشہور اسلامک اسکالر کو فالو کرتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف
قانونی کاغذات کے مطابق، ہر خلاف ورزی پر 150,000 ڈالر تک ہرجانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جینیفر لوپیز اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کی شکایات کا سامنا کر چکی ہیں، جہاں بغیر اجازت تصاویر کے استعمال پر ان کے خلاف قانونی ایکشن لیا گیا تھا۔