اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔
تصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما 190 ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ سینیٹر شبلی فراز، انتظار حسین پنجوتھہ، حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین بھی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔