9 جاپانی ذہنی تکنیک جو آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں

0 minutes, 7 seconds Read

اگر آپ اس وقت خود کو ناکام محسوس کر رہے ہیں اور زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو سب سے پہلے اپنی سوچ، عادات اور رویے پر نظر ڈالنی ہوگی۔ صرف خواہش کافی نہیں ہوگی، بلکہ کچھ اصول و ضوابط اور خاص عمل اپنی زندگی میں شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ایسے اصول جو آپ کو روزمرہ کی سستی، مایوسی اور الجھن سے نکال کر نظم و ضبط، حوصلے اور مقصد کی طرف لے جائیں۔ جاپانی قوم کے چند ذہنی اصول اسی لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں کیونکہ یہ چھوٹے عملوں کے ذریعے بڑی کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔

دنیا بھر میں اگر کسی قوم نے صبر، نظم و ضبط، سادگی، تحقیق اور مسلسل بہتری کے اصولوں پر مبنی طرزِ زندگی اپنا کر کامیابی حاصل کی ہے، تو کامیاب اقوام میں سے ایک جاپانی قوم ہے۔

چہل قدمی کا جاپانی طریقہ، جو وزن گھٹانے کیلئے دوڑنے سے بھی بہتر ہے

دوسری جنگِ عظیم کے بعد جب جاپان مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا، تو اس قوم نے محنت، حکمت اور ذہنی استقامت کے ذریعے خود کو دوبارہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل کر لیا۔ آج دنیا بھر میں جاپانیوں کے رہن سہن، کام کرنے کے انداز اور ان کی نفسیاتی حکمت عملیوں کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ اپنایا بھی جا رہا ہے۔ ان کی زندگی کے یہ اصول صرف ذاتی کامیابی کے لیے ہی نہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، جذباتی توازن اور ذہنی سکون کے لیے بھی بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

مشہور جاپانی اصول ’اکیگائی‘ – اپنی زندگی کا مقصد کیسے تلاش کیا جائے

ان اصولوں میں سب سے مشہور اصول ’اکیگائی‘ (ٰIkigai) ہے، جو ایک جاپانی لفظ ہے جس کا مطلب ہے، ’زندگی جینے کی وجہ‘۔ یہ تصور ہمیں سکھاتا ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد کیسے تلاش کیا جائے، اور کس طرح ہم اپنی روزمرہ زندگی کو مفہوم اور تسلسل دے سکتے ہیں۔

’اکیگائی‘ کے تصور پر ایک معروف کتاب ’Ikigai: The Japanese Secret to a Long and Happy Life‘ بھی لکھی گئی ہے، جو عالمی سطح پر ’بیسٹ سیلربُک‘ ثابت ہوئی۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ جب انسان اپنی خوشی، مہارت، دنیا کی ضرورت اور کمائی، ان چار عناصر کو ایک جگہ لے آئے، تو وہی اُس کا اکیگائی یا کامیابی بن جاتا ہے۔

ایسی ہی 9 جاپانی ذہنی تکنیکس جو آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں

لوگ ہزاروں روپے دے کر یہ اصول موٹیویشنل اسپیکر اور مینٹورز کے زریعے حاصل کرتے ہیں لیکن آئے آج ہم آپ کو یہاں ان کامیاب تکنیکس کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ وہ 9 جاپانی نفسیاتی اصول یا ’ذہنی تکنیکس‘ ہیں جو آپ کی سوچ، کام کرنے کے انداز اور جذباتی کیفیت کو بہتر بنا تے ہیں۔

بوریت کیا ہے اور اس سے چھٹکارا کس طرح ممکن ہے؟

1 . کائیزن (Kaizen) – ایک منٹ کا اصول

روزانہ صرف ایک منٹ کے لیے کوئی چھوٹا سا مثبت عمل دُہرائیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ عمل ایک بڑی تبدیلی کی بنیاد بنتا ہے۔ یہ طریقہ سستی اور ٹال مٹول پر قابو پانے کے لیے نہایت مؤثر ہے۔ کتنا چھوٹا سا عمل لیکن زندگی کی کامیابی کولازم کردیتا ہے۔

2 . شوشِن (Shoshin) – ابتدائی ذہن

کچھ نہ کچھ نیا سیکھتے رہیں۔ ہر نئی چیز کو سیکھنے کے جذبے سے اپنائیں جیسے آپ پہلی بار سیکھ رہے ہوں۔ اس سے آپ میں عاجزی، تجسس اور لچک پیدا ہوتی ہے۔

3. اِکیگائی (Ikigai) – زندگی کا مقصد

یہ وہی اہم اصول ہے جس کا زکر ہم مضمون کے شروع میں کر چکے ہیں۔ اپنی دلچسپی، مہارت، دنیا کی ضرورت اور ذریعہ آمدن کو ایک جگہ جمع کریں۔ یہی آپ کا اکیگائی ہے، جو زندگی کو بامقصد بناتا ہے۔

4 . ہارا ہاچی بو (Hara Hachi Bu) – 80 فیصد پیٹ بھرنا

کھانے میں میانہ روی اختیار کریں۔ 100 فیصد پیٹ بھرنے کے بجائے 80 فیصد پر رک جائیں تاکہ جسمانی صحت بہتر رہے۔ یہ اصول جاپان سے پہلے ہم خود جانتے ہیں کہ پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں بلکہ پیٹ کا ایک حصہ خالی رکھیں۔

5. پومودورو تکنیک (Pomodoro Technique) – وقفوں کے ساتھ کام

25 منٹ کام کریں، پھر 5 منٹ آرام۔ اس تکنیک سے ذہنی تھکن کم ہوتی ہے اور توجہ برقرار رہتی ہے۔ گھنٹوں بنا وقفے کام کرکے ذہنی بوجھ نہ اٹھائیں یہ آپ کی جسمانی اور زہنی صحت پر اثرانداز ہی نہیں ہوگا بلکہ ہوسکتا ہے آپکی کام میں دلچسپی بھی کم ہوجائے لہٰذا 25 منٹ کام اور 2 سے 5 منٹ کا وقفہ بہت معاون اور دلچسپ اصول ہے۔

6. وابِی سابِی (Wabi-Sabi) – خامیوں میں خوبصورتی

کمال یا پرفیکشن سے نکل کر زندگی کی ناپائیداری اور خامیوں کو قبول کریں۔ یہی اصل حسن ہے۔ یعنی فوری طور پر یا پہلے ہی قدم پر پرفیکشن کی تمنا نہ کریں یا اپنا کام نہ روکیں پرفیکشن کی وجہ سے، بلکہ بس شروع کریں۔

7. کنٹسوگی (Kintsugi) – زخموں کو سونے سے جوڑنا

ناکامیوں یا زندگی کی ٹھوکر کو چھپانے کے بجائے اسے اپنی خوبصورتی اور طاقت میں بدلیں، جیسے جاپانی ٹوٹی ہوئی چیزوں کو سونے سے جوڑتے ہیں۔ یقینا آپ نے ایسی وڈیو کبھی نا کبھی ضرور دیکھی ہوگی جس میں ایک ٹوٹی ہوئی چیز کو کارآمد بنایا جا رہا ہو۔

روزانہ جنک فوڈ کھانا ذہنی دباؤ کا باعث بنتا ہے؟

8 . شن رِن یوکو (Shinrin-Yoku ) – فطرت کے ساتھ خاموشی

روزانہ کچھ وقت درختوں، فطرت یا باغ میں خاموشی سے گزاریں۔ یہ ذہن کو پرسکون کرتا ہے اور تخلیقی سوچ کو بڑھاتا ہے۔ یاد رکھیں نیچر یا قدرت سے قریب رہنا بہت ضروری اور آج کے ڈیجیٹل دور میں لازمی ہے۔ یہ اصول آپ کو خوش بھی رکھے گا اور زندگی سے بیزاری پیدا نہیں ہونے دیگا۔

9. ہنسے (Hansei) – روزانہ کی خود احتسابی

دن کے آخر میں یا رات کو سونے سے پہلے چند منٹ نکال کر یہ ضرور سوچیں کہ آپ نے کیا سیکھا، کیا بہتر کر سکتے ہیں، اور خود کو بغیر ملامت کے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ یہ بظاہر چھوٹی سی بات لگتیہے لیکن یقین جانیں یہ چھوٹی سی بات یا عادت آُ کے زندگی بدل دےگی۔

یہ جاپانی اصول نہ صرف زندگی میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں بلکہ ہمیں خود کے ساتھ بہتر تعلق قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر ہم ان میں سے چند اصولوں کو بھی مستقل بنیادوں پر اپنا لیں، تو ہماری زندگی میں سکون، کامیابی اور اندرونی خوشی کا ایک نیا دروازہ کھل سکتا ہے۔

Similar Posts