مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، 196 سڑکوں کی تعمیرمکمل کرلی، انہوں نے رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں 28 ارب روپے ہم کسانوں کو دے چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 428 طلبا کو گریجویٹ کراچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں 196 نئی روڈز کی اسکیمز دیں، ٹوٹل پچیس سو کلو میٹر روڈ بنایا۔ سندھ حکومت کی چودہ عمارتوں کو سولرائز کرچکے ہیں، سولر سے سرکاری عمارتوں پر اسی فیصد کم یونٹ استعمال کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا اس نے گندم کی ہر بوری کو چیک کیا، ابھی جو گندم موجود ہے وہ بہت اچھی ہے، ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ بنایا، پیپلز ہاؤسنگ منصوبے میں بیس لاکھ ویلیڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 11 لاکھ بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، 4 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دورہ کیا اور اس منصوبے کو انتہائی شفاف قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے معذور افراد کے لیے سالانہ 90 ملین روپے فنڈز فراہم کئے، گمبٹ اسپتال میں 1185 لور ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں، ہم نے جناح میں تیسری سائبر نائیف لگائی، انڈس کے نئے کامپلیکس میں ہماری اٹھارہ ارب کی لاگت ہوگی، ٹراما سینٹر کراچی میں تیرہ ہزار سے زائد سرجریز کی گئیں۔

مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ اے آئی پر دنیا چلرہی ہے، ہم نے طلبہ کے لیے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کیا ہے، شعبہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، سال پہلے دور اور تھا اور اب ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہمارے آئی ٹی پروگرام کے تحت 1500 بچوں نے تربیت حاصل کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 1.3 ملین ٹن گندم موجود ہے۔ جہاں گندم ناقص تھا اس کو تبدیل کرایا گیا، محکمہ فوڈ کیخلاف باتیں ہوتی تھیں کہ گندم چوری ہوجاتی ہے، تاہم ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے۔

Similar Posts