پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

جیولن تھرو ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے، لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو فائنل میں سب سے دور 86.40 میٹر کی تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتا۔

ارشد ندیم نے 52 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 2 بھارتی ایتھلیٹس سمیت دیگر کو ہرایا۔

کامیابی پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جیولن تھرور ارشد ندیم

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو سال 2024 کا ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا

ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں، قومی ہیرو جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

وطن روانگی سے قبل ارشد ندیم کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سب کی دعاؤں سے اللّٰہ تعالیٰ نے فائنل میں کامیابی دی اور پورے پاکستان کو عزت دی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ آج رات وطن پہنچ رہا ہوں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پیرس اولمپکس کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک اور فتح سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل میری اور کوچ کی محنت کا نتیجہ ہے، بڑی خوشی ہو رہی ہے، پیرس اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا ایونٹ تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے اس ایونٹ میں بھی پاکستان کو فتح دی۔

Similar Posts