پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، جہاں فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل پانچویں روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا حامل سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49 ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 659 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کی سطح پر آگئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 66 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 310 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 56 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 466 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 48 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 971 روپے کی سطح پر آگئی۔