بورے والا میں سب انسپکٹر کا تھانے میں لے جا کر دکاندار پر بہیمانہ تشدد

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کے شہر بورے والا میں گاڑی کے سامان کی خریداری کے پیسے مانگنے پر سب انسپکٹر کا دکاندار پر تھانے لے جاکر مبینہ بہیمانہ تشدد سب انسپکٹر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چارپائی سے باندھ کر کپڑے اتار کر تشدد کرتا رہا سب انسپکٹر نے دکاندار سے پاؤں پکڑوائے اور ناک بھی زمین پر رگڑوائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بورےوالا میں لاہور روڑ پر واقع گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی دکان سے انسپکٹر محمد آصف نے خریداری کی کے بعد بل کے پیسے مانگنے پر تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر محمد آصف نے دکاندار رحمان علی کو تھانے لیجاکر ساتھیوں کے ہمراہ چارپائی سے باندھ کر کپڑے اتار کر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سب انسپکٹر نے دکاندار سے اپنے پاؤں پکڑوائے اور زمین پر ناک بھی رگڑوائی اور ویڈیوز بھی بناتے رہے بہیمانہ تشدد سے دکاندار کی حالت غیر ہونے پر دکاندار کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کر لیا اور 60 ہزار روپے رشوت بھی وصول کی گئی ہے۔

متاثرہ شخص کو میڈیکل رپورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا دکانداروں کا سب انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر ڈی ایس پی کے باہر احتجاج اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Similar Posts