خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، آئندہ دنوں میں حالات معمول پر آتے نظر نہیں آ رہے۔ پہلے سے تیاری کرنا ہوگی۔ پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے، بھارت دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا، پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔

چوہدری انوارالحق نے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے گئے، کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی جنگ کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی، وزیراعظم

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کو زیادہ وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کے بجٹ کو بڑھایا جائے ، تعلیمی اداروں میں این این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کی جائے۔

مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے، آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، بھارتی جارحیت سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر مزید کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر مکار دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کا جذبہ بے مثال تھا۔

Similar Posts