پی ایس ایل 10ایلیمنیٹر1: لاہور قلندرز نےکراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

پی ایس ایل پلے آف کے پہلے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر 1 میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کیا۔ لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی۔ عبداللہ شفیق نے 65 رنز بنائے۔

فخر زمان نے 47، کوشل پریرا 30 اور راجا پکسا نے 23 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے دو جبکہ فواد علی اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 75 رنزکی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ خوشدل 27 ، عرفان خان 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز پی ایس ایل 10 کے ایونٹ سے باہر ہو گیا۔ لیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں رات ساڑھے سات بجے کھیلا جائیگا۔

Similar Posts