ائروائس مارشل اورنگزیب نے بھارت کو میڈیا محاذ پر بھی شکست دی، معروف بھارتی صحافی کا اعتراف

0 minutes, 0 seconds Read

معروف بھارتی صحافی پراوین سواہنی نے اعتراف کیا کہ پاک فضائیہ کے ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے میڈیا وار میں بھی بھارت کو پچھاڑ دیا، بھارتی ائرمارشل اے کے بھارتی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، اگر 6 ماہ یا ایک سال کے اندر جنگ ہوئی تو پاکستان کو بھارت پر اَپرہینڈ حاصل ہوگا۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو میں پراوین سواہنی نے پاک بھارت افواج کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک سال میں ایسا نظام بنا لے گا جو آہنی دیوار کی طرح کام کرے گا، اور بھارتی میزائلوں، طیاروں یا ڈرونز کے لیے پاکستانی حدود میں گھسنا ناممکن ہوجائے گا۔

معروف بھارتی صحافی پراوین سواہنی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے ائر وائس مارشل اورنگزیب نے میڈیا وار میں بھی بھارت کو پچھاڑ دیا ہے، انڈین فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل اے کے بھارتی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ اگر 6 ماہ یا ایک سال میں جنگ ہوئی تو پاکستان کو بھارت پر اَپر ہینڈ حاصل ہوگا۔

معروف بھارتی صحافی پراوین سواہنی نے مزید کہا کہ پاکستان ائر فورس نے انیس سو پچھتر میں بہترین ائر ڈیفنس کمانڈ بنالی تھی جو بھارت آج تک نہیں بنا سکا ہے۔

Similar Posts