چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنس گئے۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جمعرات کے روز چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو کی دا فنگ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے مطابق دا فنگ کاؤنٹی کے دو مختلف علاقوں، چانگشی اور گووا میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، ایک رات 3 بجے اور دوسری صبح 9 بجے۔ ان واقعات میں بالترتیب دو اور 19 افراد ملبے تلے دب گئے۔
چین کے 650 سال پرانے تاریخی ٹاور کا جزوی حصہ اچانک گر گیا، سیاح دیکھتے رہ گئے
چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے نے پورے گاؤں کو ڈھانپ لیا ہے، کھیت مٹی میں دفن ہو گئے ہیں اور پانی پہاڑ کے دامن میں جمع ہو گیا ہے۔
چین کی بھارت پر کڑی ضرب، اروناچل پردیش کو نیا نام دیکر اپنا علاقہ قرار دے دیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول II ایمرجنسی الرٹ جاری کیا، جبکہ وزارت قدرتی وسائل نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم روانہ کر دی ہے۔ تاہم وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ ”بلند اور دشوار گزار“ ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔