وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ایران کا اہم سفارتی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اور وزیراعظم آفس ان دوروں کے شیڈول اور تاریخوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ممکنہ دوروں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کا مقصد خطے میں پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔
وزیراعظم اپنے ان دوروں کے دوران بھارتی جارحیت، جھوٹے الزامات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر بھی دوست ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
پاکستان نے مودی کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
وزیراعظم کے ان مجوزہ دوروں کو خطے میں بدلتے حالات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو وسعت دیں گے بلکہ اقتصادی اور سلامتی کے معاملات پر بھی اہم پیشرفت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔