کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، علیمہ خان کی شدید مذمت

0 minutes, 0 seconds Read

تحریک انصاف کی جانب سے 23 مئی سے کراچی سے سکھر تک رہائی مارچ کے اعلان کے بعد رات گئے شہر میں پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔ یہ مارچ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی جیل سے رہائی کے لیے نکالا جانا تھا۔

پولیس نے سابق ایم پی اے سیف الرحمان، رہنما رضوان خانزادہ، اور دیگر کے گھروں پر کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق رابستان خان اور دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے ان کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ بھی ہوگا، دھرنا بھی ہوگا۔ انہوں نے رہنما رضوان خانزادہ سے فون پر رابطہ کر کے ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے بھی ان چھاپوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

Similar Posts