ملک بھرمیں سورج آگ برسانے لگا، جس کے باعث گرمی نے شدت اخیتار کرلی، بیشترعلاقوں میں پارہ انتہا درجے کو چھونے لگا جبکہ 24 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مغرب کی سمت سے ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
کراچی میں رات کے وقت درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر میں مغرب کی سمت سے ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ رات کے وقت درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد رات کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 3 سے 4 ڈگری زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ رہا۔
پشاور میں بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا خدشہ ہے، تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 50، تربت میں 44، نوکنڈی میں 46، چمن میں 41، ژوب میں 38، قلات میں 35، زیارت میں 30، گوادر میں 35 اور جیوانی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسی خیل اور بارکھان کے کچھ مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے بچا جا سکے۔
ملک بھرمیں گرمی نے شدت اخیتار کر لی
ملک بھرمیں سورج آگ برسانے لگا، جس کے باعث گرمی نے شدت اخیتار کرلی، بیشترعلاقوں میں پارہ انتہا درجے کو چھونے لگا جبکہ 24 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے ملک کےبیشترعلاقوں سے متعلق ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کررکھا ہے، ماہرین صحت دن کے اوقات میں غیر ضروری سفرسے اجتناب برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
ماہرین صحت ہلکے اور نرم ملبوسات زیب تن کرنے ،مشروبات کا استعمال بڑھانے اورساتھ دھوپ میں سرڈھانپنے کا مشورہ دے رہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہیٹ ویو معمول بنتی جا رہی ہے، اس کے اثرات صرف موسم تک محدود نہیں، بلکہ صحت، معیشت اور روزمرہ زندگی پر بھی پڑ رہے ہیں۔