بجٹ کی تیاری ، تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہو گا، ذرائع

0 minutes, 0 seconds Read

نئے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آج اپنا دورہ پاکستان مکمل کرے گی جبکہ حکومت نے 2 جون کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد بھی جاری رہے گا اور مالیاتی بل کو قانون بننے سے قبل آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی جائیں گی۔

آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے کو حکومتی اخراجات میں واضح کمی سے مشروط کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔

پاکستان کا آئی ایم ایف سے سپر ٹیکس میں نرمی اور ریئل اسٹیٹ کو ریلیف کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے برآمدی شعبے کو اضافی ریلیف دینے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے، جبکہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو بھی حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 5 سے 10 فیصد اضافہ مؤخر کرنے کی درخواست بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی گئی ہے۔

نئے بجٹ سے متعلق مذاکرات: حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں ملکی ضروریات کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے صوبوں کو بھی اپنے اخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

Similar Posts