اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار حملے کی مذمت کردی

0 minutes, 0 seconds Read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بلوچستان میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ خضدار حملہ بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت اور مقصد سے جائز نہیں ہو سکتی۔

خضدار اسکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی مذمت

سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں دھماکا، بچوں سمیت 5 افراد شہید

سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں سے پاکستان کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

Similar Posts