سری لنکا کے تجربہ کار کرکٹر اور سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اگلے ماہ وہ آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ اگلے ماہ جون میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل جذباتی پوسٹ میں سینئر کرکٹر نے وائٹ بال فارمیٹ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے پیغام میں سابق سری لنکن کپتان نے کھیل اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ “میرے پیارے دوستو اور خاندان، شکر گزار دل اور ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں کھیل کے سب سے پیارے فارمیٹ، انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دوں! سری لنکا کے لیے گزشتہ 17 سال کی کرکٹ کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔
کوئی بھی چیز حب الوطنی اور خدمت کے جذبے سے مماثل نہیں ہو سکتی۔ اینجلو میتھیوز کا کیریئر 16 برس پر محیط ہے۔