آئرش ائیرلائن ریان (Ryanair) نے اسپین میں فلائٹ اٹینڈنٹس سے بڑھائی گئی تنخواہ واپس مانگ لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرش ایئر لائن کمپنی ریان ایئر نے اسپین میں اپنے فلائٹ اٹینڈنٹس سے تقریباً 3400 امریکی ڈالر تک کی اضافی تنخواہ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا، جو انہیں قانونی فیصلے سے قبل دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس تنخواہ کا اضافہ گزشتہ سال اسپین کے یونین CCOO کے ساتھ متفقہ طور پر کیا گیا تھا، لیکن مارچ میں ایک مقامی عدالت نے یہ معاہدہ غیر قانونی قرار دے دیا، اس کی مخالفت یونین یو ایس او نے کی ہے۔
بعد ازاں اپریل میں، ریان ایئر نے یو ایس او USO سے منسلک کیبن کریو ممبران کو ایک ای میل بھیجی جس میں انہیں اضافی تنخواہ کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔ کمپنی نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر وہ CCOO میں شامل نہ ہوئے تو ان کی تنخواہ کو اضافے سے قبل کی سطح پر لے جایا جائے گا۔
بھارت میں کئی پروازیں اچانک معطل
متاثرہ فلائٹ اٹینڈنٹس کو بتایا گیا ہے کہ رقم کو ان کے پے سلپ سے اس وقت تک کاٹا جائے گا جب تک قرض ادا نہ ہو جائے۔
یو ایس او کے مطابق انہوں نے اصل معاہدے کی مخالفت کی کیونکہ مذاکرات کرنے والے افراد کو اپنے ارکان کے لیے ایسا کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا اور قانونی طور پر وہ اس قسم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے مجاز نہیں تھے۔
یو ایس او کی ترجمان ایسٹر پیرو گالڈران کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلسل ای میلز اور کئی مرتبہ ڈیڈ لائن بدلنے کے ذریعے لوگوں کو CCOO میں شامل ہونے کی ترغیب دی تاکہ سزاؤں سے بچا جا سکے۔
ٹرمپ نے قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون قبول کرلیا
دریں اثنا، ریان ایئر کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی عدالتی فیصلے کی پابندی کر رہی ہے جو یو ایس او نے تنخواہوں میں کمی کے لیے دائر کی تھی اور اب اس فیصلے پر اپیل زیر سماعت ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں، ریان ایئر اور دیگر کم لاگت والی ایئر لائنز نے مسافروں سے سستے کرائے وصول کر کے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے، جس کا انحصار کم معیار کی خدمات اور روایتی ایئر لائنز کے مقابلے میں کم تنخواہوں پر ہے۔
ریان ایئر خاص طور پر سوشل میڈیا پر اپنی منفرد مارکیٹنگ مہم کے باعث مشہور ہے جہاں کفایت شعاری کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ اس آن لائن مقبولیت کے باوجود، یورپ بھر میں ریان ایئر کے کارکن کئی بار ہڑتال کر چکے ہیں اور اچھی تنخواہ کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔