معرکہ بنیان مرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی طرف سے جنگ بندی میں امریکی کردار کے انکار کا بھانڈا خود بھارتی وزیر خارجہ نے پھوڑ دیا۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر نے وزیراعظم نریندر مودی سے براہِ راست رابطہ کیا تھا، اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھ سے بھی ذاتی طور پر بات کی۔
یہ بیان بھارت کے اس سرکاری مؤقف کی نفی کرتا ہے جس میں بارہا کہا گیا کہ جنگ بندی کے فیصلے میں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں تھا۔
مودی نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا، بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری 96.5 فیصد تک گرگئی
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت نے ذلت آمیز شکست کے بعد جنگ بندی میں امریکی مداخلت سے مسلسل انکار کیا اور جے شنکر کا حالیہ بیان دراصل امریکی صدر کے بیانات اور عالمی دباؤ کے بعد سامنے آیا۔بھارت نے اپنی خفت مٹانے اور قوم کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف حربے آزمائے، مگر اب سچائی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔
دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جے شنکر کا اعتراف واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ نے نہ صرف صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کردار ادا کیا بلکہ بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ بھی کیا۔
فسادی میڈیا، ناکام دعوے: امریکی پروفیسر نے بھارت کی حقیقت بے نقاب کر دی
اس اعتراف نے نہ صرف بھارتی قیادت کے بیانیے کو بے نقاب کر دیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان نے اس معرکے میں دفاعی، سفارتی اور اخلاقی برتری حاصل کی