فیلڈ مارشل کیجانب سےعشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت

0 minutes, 0 seconds Read

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سےعشائیہ دیا گیا جس میں صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے عیشائیہ دیا گیا، عشائیے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا، آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کےعزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپگینڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا۔ انھوں نے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو بھی سراہا، انھوں نے کشیدگی کے دوران سفارتکاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا۔

Similar Posts