کراچی: اورنگی ٹائون میں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ فرار ہوچکا ہے، تفتیشی حکام

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے میں اورنگی ٹائون میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ فرار ہوگیا۔

اورنگی ٹاون مومن آباد میں بیوٹی پارلر میں اپنی اہلیہ کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم مانسہرہ فرار ہوگیا ہے۔ ملزم شاہ ویر نے صائمہ سے چھ روز قبل ہی شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل اورنگی ٹائون مومن آباد میں صائمہ کو اس کے شوہر شاہ ویر نے گلا کاٹ کرقتل کردیا اور بعد ازاں لاش کو آگ لگا دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ ویر مقتولہ کا دوسرا شوہر ہے جو چند روز قبل ہی ترکی سے پاکستان واپس آیا تھا۔ ورثا نے بتایا کہ ملزم شاہ ویر نے گھر پر کال کرکے خود قتل کرنے کیا تھا۔

کراچی : اورنگی ٹاؤن کے بیوٹی پارلر میں خاتون کا لرزہ خیز قتل

پولیس کے مطابق صائمہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی اور شوہر نے اسی بیوٹی پارلر میں مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ قتل کے بعد شاہ ویر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

Similar Posts