خرافاتی بچوں نے اژدھے کو ہی کودنے والی رسّی بنا لیا، ویڈیو وائرل

0 minutes, 1 second Read

آسٹریلیا: کوئینز لینڈ میں بچوں کی طرف سے ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں بچوں کے ایک گروپ کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں تقریباً چھ بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ پر چھلانگ لگا کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کچھ وقت بعد پالتو کتّے کی شکل مالک سے ملنی کیوں شروع ہوجاتی ہے؟ وجہ جانئے

مختصر کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو میں یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ سانپ کو کالے سر والے ازگر کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔ تاہم، ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سانپ زندہ ہے یا مردہ۔

آسٹریلوی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس ویڈیو نے ماحولیات کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔ محکمہ ماحولیات، سیاحت، سائنس اور اختراع کے ترجمان نے ایک بیان میں اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ ”ہم اس نوعیت کے نامناسب رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔ ہم تمام کوئنز لینڈرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جانوروں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔“

اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص کالے سر والے ازگر کو مارے یا زخمی کرے تو اسے 12,615 ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی ہے، اور یہ واقعہ جانوروں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔

Similar Posts