بجلی کے صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

0 minutes, 0 seconds Read

بجلی کے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔

صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے اضافی بجلی کی کھپت کے لیے سرپلس پاور پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاور ڈویژن میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پیکیج انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے لیے لایا جائے گا، اضافی بجلی کے استعمال پر 8 اور 9 سینٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا ہے، سرپلس پاور پیکج کا دورانیہ تین سال تجویز کیا گیا ہے۔

اس سرپلس پاور پیکیج میں گرین فیلڈ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا، ڈیٹا سینٹرز کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی مجوزہ پیکیج سے استفادہ کر سکیں گے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اقدامات کو دھچکا پہنچا ہے۔ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھا دیے اور کہا ہے کہ بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔

Similar Posts