مردان کے علاقے گوجر گھڑی میں سگے بیٹوں نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سمیراورشہاب نے ماں کو گھرکےاندرفائرنگ سے قتل کیا اور فرارہوگئے۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مردان: ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور بہن قتل
قتل کامقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے پولیس نےفرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیوں پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔