خیبر پختونخوا کی جامعات کے ڈھائی ہزار سے زائد طلبہ نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ ایک ولولہ انگیز نشست میں شرکت کی۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے فضا کو جذبہ حب الوطنی سے بھر دیا۔ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔
نشست کے دوران پختون طلبہ نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔
اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں (بھارت) نے سوچا کہ حملے کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا۔ آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے۔ اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا۔ اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی۔ آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت، مودی نے کی تھی، اس کو غلط ثابت کیا۔‘
امریکا کو ساری حقیقت معلوم ہو چکی، مودی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، انوار الحق کاکڑ
انہوں نے مزید کہا کہ ’خارجی نورولی کہتا ہے شریعت میں اجازت ہے آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، مگر اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں۔ یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی، متحد رہے گی۔‘
بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم، وکی لیکس نے پول کھول دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا، ’ہمارا پہلا انتخاب امن ہے۔‘