دوران ڈکیتی دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدود میں بائیک رائیڈرگھرمیں داخل ہو کر لاکھوں کی نقدی و زیورات لے اُڑا، ڈکیتی کے دوران خوف سے دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچا تھا، بائیک رائیڈرنے پینے کے لیے پانی مانگا۔

پولیس کے مطابق گرمی اور پیاس کا بہانہ بناکر ملزم نے گھرمیں داخل ہوتے ہی اسلحہ تان لیا، تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Similar Posts