ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے مشہور اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ جنہوں نے کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، نے پہلی بار اداکارہ وینا ملک سے اپنے تعلقات، شادی کے منصوبے اور ایک قیمتی جائیداد کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے حال ہی میں ایک مشہور ٹاک شو میں شرکت کی۔ جس میں
وینا ملک سے شادی نہ ہوسکنے کے بارےمیں بتایا۔

اداکارہ سحر ہاشمی کو پاؤں دبانے اور اپنے ہاتھ سے کھانا کھلانے والے شوہر کی تلاش

ببرک شاہ نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کے اور وینا ملک کے درمیان ماضی میں نہ صرف قریبی تعلق تھا بلکہ دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا،“ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھے۔ وینا اور میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔

لندن میں معروف اداکارہ ماہرہ خان سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی

اداکار کا کہنا تھا،”ہماری شادی اس لیے نہ ہو سکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھیں، اور میں نے بھی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور وینا ملک واقعی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے، اسی لیے دونوں نے مل کر ایک گھر خریدنے اور اسے بنانے کا فیصلہ کیا، جسے وہ محمد علی اور زیبا کے مشہور ’علی زیب ہاؤس‘ کی طرز پر بنانا چاہتے تھے۔

ہانیہ عامر کی اونیجا کے ساتھ وائرل خاتون پولیس افسر سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

ببرک شاہ نے واضح کیا کہ، ”وینا ملک نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی۔ ہم نے ایک گھر مل کر خریدا تھا کیونکہ شادی کا ارادہ تھا۔ لیکن ہمارے درمیان اختلافات ہو گئے اور ہم الگ ہو گئے۔“

انہوں نے کہا کہ وہ گھر آج بھی قانونی طور پر وینا ملک کے نام پر ہے، مگر وہ خود اس میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے 10 سال میں اس گھر کو مکمل کیا، مگر کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ یہ ان کی ملکیت ہے۔

سوشل میڈیا پر مداح ببرک شاہ کی سچائی اور وینا ملک کے بڑے دل کی تعریف کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا،”ببرک شاہ ایک ایماندار انسان ہیں، انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ گھر ان کا ہے۔“

ایک اور نے کہا، ”وینا اور ببرک واقعی ایک دوسرے سے دل سے محبت کرتے تھے۔“

کئی مداحوں نے وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گھر واپس لینے کا مطالبہ نہ کر کے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا ہے۔

Similar Posts