یوکرین پر روس کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی فضائی بمباری کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب پیوٹن کو کھری کھری سنادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پیوٹن پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ روس کے زوال کا باعث بنے گا۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو نیو جرسی کے موریسٹاؤن ایئرپورٹ پر رپورٹرز سےگفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے پوتن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میں ناخوش ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن یوکرین میں بہت سے لوگوں کو مار رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ پیوٹن ایسا کیوں کر رہے ہیں، میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں اور میرے ہمیشہ پیوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ لیکن وہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جس سے میں خوش نہیں۔
اتوار کی رات کو روس نے یوکرین میں 367 ڈرونز اور میزائل داغے، جنہوں نے کئی شہروں کو نشانہ بنایا، جن میں ملک کا دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 45 میزائل اور 266 روسی ڈرونز کو مار گرایا، لیکن متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
میڈیا میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
مودی سرکار کو پاکستان سے شکست پر ذلت اور رسوائی کا سامنا
ایک سوال کے جواب میں امریکہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔
امریکی صدر نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے، ماہرین کی تشویش بڑھ گئی
یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی ہے۔