پنجاب میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ، پنجاب اسمبلی نے سیکریٹری ارسا اور وفاقی سیکریٹری پانی سے معاونت مانگ لی۔
پنجاب میں پانی کے بحران کے معاملے پرخصوصی کمیٹی واٹرگورننس کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ سیکریٹری ارسا، وفاقی سیکریٹری پانی، سیکریٹری آبپاشی شریک ہوں گے۔
کمیٹی زراعت، صنعت، گھریلو استعمال کے لیے پانی کی کمی کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی چولستان کینال پراجیکٹ کے اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔
دوسری جانب ارکان پنجاب اسمبلی نے اتفاق کیا ہے کہ نئی نہریں زراعت کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ، غلام محمد لالی کا کہنا ہے کہ نہریں 15 دن چلتی ہیں،15 دن بند رہتی ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان کو چیلنج درپیش ہے، آبادی بہت بڑھ چکی، جاوید نیاز منج کا کہنا ہے کہ ماضی میں پانی کے مسئلے پر کوئی خاص فیصلے نہیں کیے گئے۔