پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

0 minutes, 0 seconds Read

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2600 اور 10 گرام سونا 2228 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 228 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 508 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 007 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 331 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Similar Posts