6

واٹس ایپ میں بہترین پرائیویسی فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ

کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار اپلیکشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

اور ایسا جاننے کے لیے کسی کو ٹیکنالوجی ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اس ایپ کا بظاہر عام سا فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہے اور وہ ہے لاسٹ سین اسٹیٹس۔

مگر واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا اور اسی طرح کا آپشن پروفائل فوٹو اور اباؤٹ کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی فراہم کیے گئے ہیں۔

مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن My contacts except کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں۔

یہ نیا پرائیویسی فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پہلے آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے بعد یہ اینڈرائیڈ صارفین تک پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں