پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش سیریز ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے بغیر کھیلی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل بحالی کے بعد ڈی آر ایس کا عملہ واپس نہیں آیا تھا۔
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی20 سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز 28مئی تک یکم جون تک کھیلی جائے گی
دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز ٹی20 رینکنگ جاری کی ہے۔
دس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے سکندر رضا نے قلندرز کو چیمپئن بنا دیا
بالرز رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال دوبارہ پہلی پوزیشن پر آگئیں، تازہ ترین رینکنگ میں سعدیہ اقبال کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
بالرز رینکنگ میں نشرہ سندھو کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے، جبکہ ٹی20 بیٹرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔