کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زین محمد شہید ہو گیا، پولیس کے مطابق اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھا، دو گولیاں دور سے ماری گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار زین محمد شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب شہید اہلکار اپنی ڈیوٹی پر معمول کے مطابق چوکی پر موجود تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے دور سے دو گولیاں ماریں جو اہلکار کو لگیں، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔