نواز شریف کی زیرنگرانی بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن ہوا، عظمیٰ بخاری

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پوری دیانت داری اور ذمہ داری سے کہتی ہوں نواز شریف کی زیر نگرانی بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن ہوا، نواز شریف کی زیر نگرانی آپریشن والی بات خواجہ آصف نے بھی کی، پی ٹی آئی والے کہتے رہے، پاک بھارت جنگ ٹوپی ڈرامہ ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی زیرنگرانی بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن ہوا ، نوازشریف کی زیر نگرانی آپریشن والی بات خواجہ آصف نے بھی کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہورمیں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جن کیلئے 9 مئی فالس آپریشن تھا، علیمہ خان تو کہتی رہیں کہ فوج اور مودی کا گٹھ جوڑ ہے، وہ اس آپریشن کو جعلی کہتی ہیں، پی ٹی آئی والے کہتے رہے پاک بھارت جنگ ٹوپی ڈرامہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کو جواب دوں جو فوج اور ملکی سالمیت کےلیے زہر قاتل ہیں، حکومت وفاق میں ہو یا پنجاب میں وہی کچھ ہوتا ہے جو نوازشریف کہتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران نواز شریف نے آپریشن کی نگرانی کی، شہباز شریف نے پاک فوج کو اختیارات دے دیے تھے۔

پنجاب اسمبلی کی کارروائی، متعدد قراردادیں منظور

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایک بار پھر غنڈہ ایکٹ کی آواز گونج اٹھی، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت غنڈہ ایکٹ متعارف کروانے جا رہی ہے، اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور اور 8 تحریک التوئے کار محکمہ کا جواب آنے تک ملتوی کر دی گئی۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

Similar Posts