اسرائیل نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو ’فیک نیوز ’ کہہ دیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل نے ایران پر حملے سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔

امریکی جریدے نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا اور ایران کی جوہری معاہدے کی گفت و شنید کو متاثر کرنے کے لیے حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے نیویارک ٹائمز کی خبر پر مختصر ردِعمل دیتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیویارک ٹائمز اپنی رپورٹ میں درج مؤقف پر قائم ہے، جس نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ہمیں اپنی شائع کردہ رپورٹ پر مکمل یقین ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں باخبر ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ ایران سے بات چیت میں اُسے جوہری پروگرام برقرار رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں جو اسرائیل کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے کے حوالے سے امریکی حکام کو تشویش ہے، امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ اسرائیلی صرف 7 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے مئی میں مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران اسرائیل کو نظر انداز کیا اور پالیسی میں واضح تبدیلیاں کیں۔

اس کے بعد سے امریکا اور اسرائیل کے تعلق میں تلخی پیدا ہوئی ہے لیکن نیتن یاہو نے تعلقات میں خرابی کو قیاس آرائی قرار دیا جبکہ ٹرمپ نے اختلاف کو رد کر دیا ہے۔

Similar Posts