الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا۔
ایلون مسک نے ایکس پر بیان میں اعلان کیا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا۔
ایلون مسک نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا
ان کا کہنا تھا کہ ڈوج کا مشن وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔
مریخ پر جانے کا خواب چکنا چور، ایلون مسک کا اسٹار شپ دورانِ پرواز پھٹ گیا
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بھی ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کو چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کسی بھی اقدام سے منع کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو چھوڑ دیا ہے۔ ان کا ساتھ آج رات سے ختم ہوجائے گا