پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی کمائی، مردوں کے کردار، اور ازدواجی زندگی میں باہمی احترام پر کھل کر بات کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ اداکاراؤں کے متنازع بیانات جیسے صائمہ قریشی کا یہ کہنا کہ ”عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی“ اور سارہ خان کا فیمینزم سے اظہارِ لاتعلقی عوامی سطح پر وسیع بحث کا باعث بنے۔
نادیہ افگن کو فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں ، اداکارہ کا انکشاف
حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ نے نجی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس کے مختلف مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
وائرل کلپس میں سے ایک میں صحافی نے سینئر اداکارہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق خیالات معلوم کیے۔
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
ثمینہ پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اُٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ”اگر عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو میں کہتی ہوں، ’امی! یو ڈان آ گڈ جاب‘۔ یہ عزت، شفقت اور تربیت کی علامت ہے۔“
ثمینہ پیرزادہ نے خواتین کی کمائی کو بے برکت قرار دینے والوں کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا،”یہ سب باتیں بکواس ہیں۔ برکت کا تعلق مرد یا عورت سے نہیں، بلکہ حلال و حرام، خلوص اور محنت سے ہے۔ اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم کیسے دیتی؟“
فضا علی مشکل میں، بیٹی کو بھارتی فلم دکھانا مہنگا پڑ گیا
انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ نے اپنی ازدواجی زندگی میں تمام ذمہ داریاں بانٹیں،“میں نے بیٹیوں کو تعلیم دی، عثمان نے گھر بنایا۔ ہم نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، اپنے اور ایک دوسرے کے خاندان کا خیال رکھا۔ شادی، محبت اور ذمہ داری کا نام ہے۔
ثمینہ نے اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ نہ صرف محبت پر مبنی ہے بلکہ اس میں احترام اور تعاون بھی شامل ہے۔
”اگر عثمان اپنے خاندان کی مدد کرنا چاہتے تھے تو میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ اسی طرح وہ میری والدہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کی دیکھ بھال میں ہمیشہ شریک رہے۔“ اداکارہ نے کہا۔