ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں، مودی سرکار نے حقائق چھپا دئیے

0 minutes, 0 seconds Read

ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتوں سے متعلق مودی سرکار نے حقائق چھپا دئیے۔

ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ 26 مئی کو ہوا، تاہم بھارتی فوج نے ہلاکتوں کو چھپانے کا پرانا حربہ ایک بار پھر استعمال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمار ہٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب حملے میں کئی بھارتی فوجی مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسب روایت مودی سرکار نے گودی میڈیا کو فوجی ہلاکتوں کی خبر نشر کرنے سے روک دیا۔ ’’ٹائمز آف انڈیا ’‘ نے مودی کے حکم پر ویب سائٹ پر نشر ہونے والی خبر بھی ہٹا دی۔

فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر صرف ایک بھارتی چینل پر نشر ہوئی جو کچھ دیر بعد ہٹا دی گئی۔ بھارتی فوج کے جوان بطور ہتھیار استعمال ہورہے ہیں، مرنے کے بعد نام تک نہیں لیا جاتا۔

ہماچل واقعہ پر مودی سرکار کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار حقائق چھپانے کی ماہر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن سندور کے دوران گودی میڈیا نے کراچی بندر گاہ کی تباہی کی جھوٹی خبریں بھی چلا دی تھیں۔ فیکٹ چیک کے بعد جب اس خبر کی تردید کی گئی تو تمام گودی میڈیا چینلز سے اس خبر کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوج نے اپنے ہی میزائل کو دشمن کا کہہ کرایکس اکاؤنٹ پر شیئر کردیا، جھوٹ پکڑے جانے پر بھارتی فوج نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس وڈیو کو بھی ڈیلیٹ کر دیا۔

مودی سرکار ہزیمت چھپانے کیلئے ٹرمپ کی کردار کشی پر اتر آئی

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی ٹینک راجستھان کی طرف بڑھ رہے ہیں بعد میں اس خبر کو ہٹا دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق بھارتی میڈیا بالخصوص ٹائمز ناؤ، ریپبلک ورلڈ، نیوز نائن اور انڈیا ٹی وی نیوز نے جھوٹی رپورٹنگ کی، ان چینلز نے ایک پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کی خبر چلائی جو جھوٹ نکلی۔

الجزیرہ نے انکشاف کیا کہ انڈیا ٹو ڈے اور دکن کرانیکلز نے جے ایف 17 اور ایف 16 مار گرائے جانے کی جھوٹی خبریں چلائیں، متعدد بھارتی نیوز چینلز نے جھوٹی خبریں شائع کرنے پر معافی بھی مانگی۔

مودی کو خوش کرنے کیلئے نیا اسٹنٹ: بی جے پی مسلم رہنما نے مسلمانوں کو ’رام کی نسل‘ قرار دے دیا

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکار، بھارتی میڈیا کو محض اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے، میڈیا پر کنٹرول اور سچ کا گلا دبانا بھارتی دفاعی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

Similar Posts